غرور تباہی
غرور
اکڑ، تکبر، خود بینی، نخوت، گھمنڈ ، مغرور، خود بیں، خودی، خود ستائی، مطلق العنانی، خود پرستی، انا پرستی، مفاد پرست، غرور، یہ سب ایک ایسی قبیح صفت ہے کہ اگر کسی شخص کی ذات میں یہ صفتِ زشت پیدا ہوجائے تو وہ اپنی شخصیت کو نکھارنے کی صلاحیت کھو دیتا ہے ۔
اور خودی کے زعم میں مست رہتا ہے🥲
وہ عجز و انکساری کے نام سے نفرت کرنے لگتا ہے۔
بڑوں کو دل سے بڑا ماننے کی طاقت ضائع کر دیتا ہے ۔
اپنے اغلاط پر نادم و پشیماں ہو کر حق قبول کرنے کا مادہ کھو دیتا ہے ۔
وہ ہمہ وقت اس زعمِ باطل میں ڈوبا ہوا ہوتا ہے کہ اس سے بڑھ کر اس محلہ، قصبہ، شہر، صوبہ میں کوئی نہیں۔
اس کے پاس جو علم ہے بس علم کی انتہا یہی تک ہے چہ جائے کہ وہ علم کے عین سے بھی ناواقف ہو لیکن وہ خیالی دنیا میں یہ سوچ رہا ہوتا ہے کہ میرے پاس تو عقل کل ہے میری سوچ و افکار کا موازنہ کسی سے کیا کیا جا سکتا ہے۔
اور اسی وہم و گماں میں وہ اپنی شخصیت کو نکھارنے سے عاجز ہو جاتا ہے۔اور خود کو انانیت کی آگ میں جھونک کر تباہ و برباد ہوجاتا ہے
لیکن وہی اگر اپنے اندر سے خود پرستی کو نکال پھینکے اور عجز وانکساری کا لبادہ اوڑھ لے تو وہ اپنی زندگی کے منازل نہایت خوشی و مسرت کے ساتھ گزار سکتا ہے ،اور اپنی زندگی کو آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ بنا سکتا ہے
اس لئے ہم سب اپنے اندر عجز و انکساری کو پیدا کریں اور اپنی زندگی کو آنی والی نسلوں کے لے نمونہ حیات بنائیں🌹
Anjana
08-Feb-2022 10:50 AM
Good
Reply
सिया पंडित
07-Feb-2022 11:59 AM
Good
Reply
fiza Tanvi
06-Feb-2022 11:52 AM
Good
Reply